تجارت

وزیراعظم نے پنجاب میں گندم امدادی قیمت 3900 روپے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے پنجاب میں گندم امدادی قیمت 3900 روپے کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں گندم امدادی قیمت 3900 روپے کی منظوری دیدی۔ پنجاب میں گندم کی نئی پیداوار کیلئے کم سے کم قیمت خرید کے تعین کے بارے میں ابہام اور رسہ کشی ختم ہو گئی ہے، وزیر اعظم نے نگران صوبائی کابینہ کی تجویز کردہ قیمت3900 روپے فی من کی حتمی منظوری دے دی ہے جس کے ساتھ ہی امدادی قیمت 3800 روپے یا4 ہزار روپے مقرر کرنے کی متضاد آرا دم توڑ گئی ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب کے غریب خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ماہ کیلئے درکار آٹا کی قیمت کے برابر کیش سبسڈی دی جائے گی اس مقصد کیلئے کیش سبسڈی کی رقم کا تعین آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے