پاکستان

لاہور مال روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں متعدد گرفتار

لاہور مال روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں متعدد گرفتار

لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کیلیے مال روڈ پر آنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ تحریک انصاف کی ریلی روکنے کیلیے مال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ کینال روڈ سے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرکے جلسہ ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ، جس کا نفاذ آج سے شروع ہو گا جو آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے