تازہ ترین

عدلیہ کی غیرجانبداری پر اب سوال اٹھ رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ

عدلیہ کی غیرجانبداری پر اب سوال اٹھ رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کا بے پناہ احترام ہے لیکن عدلیہ کی غیرجانبداری پر اب سوال اٹھ رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کو پتا ہے کہ تینوں کیسز میں دفاع پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں اور صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تمام بہانے ختم ہوگئے لیکن اب اگر اس سے زیادہ عمران خان کے ساتھ شفقت کا سلوک ہوگا تو سوال اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان 13 تاریخ کو پیش نہیں ہوتے تو آئین و قانون کا تقاضا ہے مزید ریلیف نہ دیا جائے، 13 کے بعد میرا نہیں خیال کہ کوئی اور ریلیف ہوگا۔ اگر عمران خان اسی طرح چھپے رہے تو کہتے ہیں نا کب تک خیر منائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے