پاکستان

مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت

مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ درخواستگزار نے پٹیشن میں ترمیم کی اجازت مانگ لی اور عمران خان کا پارٹی سربراہ کا عہدہ بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ درخواستگزار عمران خان کیخلاف 12 نئی دستاویزات لے آئے اور نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی138صفحات کی تفصیلی درخواست تیار کرلی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان سے پوچھا جائے کیسے وہ پارٹی کا عہدہ رکھ رہے ہیں، عمران خان کو پارٹی سربراہی اور اور پبلک آفس کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے