مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتوں کیلیے بیمار اور ریلیوں کیلیے تیار ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کی نوجوان قیادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایسا گیدڑ ہے جس نے کارکنوں اور خواتین کو ڈھال بنایا، جیل بھرو تحریک کی طرح وہ لاہور میں ریلی کا اعلان کر کے خود گھر میں چھپ گیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکن بلال کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کی جان کی بھی قیمت ہے کیونکہ وہ بھی انسان ہے، ایک شخص فساد پھیلا رہا ہے اور بزدلوں کی طرح چھپ کر نوجوانوں اپنے لیے کھڑے ہونے کی تاکید کررہا ہے۔