واشنگٹن : اقوام متحدہ کے سیکر یٹری جنرل کے نا ئب تر جمان نے لا ہو ر میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلا کت پر تحقیقات کا مطا لبہ کر دیا ۔ انہو ں نے لا ہو ر میں پی ٹی آئی کارکنو ں کا احتجا ج رو کنے پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پر امن احتجاج کے حق میں کسی قسم کی رکا ؤٹ کھڑی نہیں کر نی چا ہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پھر میں لو گو ں کو پر امن احتجا ج کا حق حا صل ہے اور سیکیو رٹی فو رسز کو ایسے احتجا ج کو روکنا نہیں چا ہے ، لاہور واقعہ میں ہلا کت کے نتیجے میں شفاف تحقیقا ت ہو نی چاہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ واقعہ میں جا ں بحق اور زخمیو ں کو مکمل طور پر انصاف ملنا چاہیے ۔