پاکستان

حکومت کا بجلی صارفین پرایک اورسرچارج عائد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی صارفین پرایک اورسرچارج عائد کرنے کا فیصلہ

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر۔ حکومت نے بجلی صارفین پر ایک اور سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کرنے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی۔ نیپرا اتھارٹی 16 مارچ کو درخواست کی سماعت کرے گی۔ درخواست میں جولائی سے 30 اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین پر 3 روپے 23 پیسے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نومبر2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت اس سے قبل 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج کی درخواست کرچکی ہے جس پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ نیپرا نے سرچارج کے نفاذ سے متعلق حکومت سے قانونی رائے مانگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے