پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کیلیے کوئٹہ پولیس ٹیم کی لاہور آمد

عمران خان کی گرفتاری کیلیے کوئٹہ پولیس ٹیم کی لاہور آمد

لاہور: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے سلسلے میں لاہور کی مقامی پولیس سے معاونت کے لیے بات چیت کررہی ہے۔ کوئٹہ کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اداروں کیخلاف بیانات کے سلسلے میں جاری کیے گئے۔ عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے