تازہ ترین

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمزید زور پکڑ گئی۔ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کو ٹاپ گیئر لگ گیا اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 1.37 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 42.27 فیصد تک پہنچ گیا۔ حالیہ ہفتے ملک میں 29اشیائے ضروریہ مہنگی اور 8 سستی ہوئیں جبکہ 14کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے دوران 44 ہزار 175روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کیلئے مہنگائی کی شرح 44.14فیصدرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے