پاکستان

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کے لیے معطل

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کے لیے معطل

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے چئیرمین تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی ) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کے لیے معطل کردئیے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وکلائ کو وکالت نامہ اگلی سماعت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ا?ئینی درخواست پرسماعت 2 ہفتے بعد کی جائے گی۔ چئیرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان پرکوئٹہ میں درج مقدمے کیخلاف پی ٹی ا?ئی نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چئیرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان کے خلاف مقدمہ غیرقانونی طور پر درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج مقدمے کو خارج کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے