ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو مسلسل غیرحاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔ اسلام آباد کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے رہنماوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی۔ ڈسٹرکٹ کورٹ نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ سول جج رانا مجاہد رحیم نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔