پاکستان

برازیلین مصنف مریم نواز کی حمایت میں سامنے آگئے

برازیلین مصنف مریم نواز کی حمایت میں سامنے آگئے

معروف برازیلین مصنف پالو کوئیل ہو نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایتوں کو کرارا جواب دے دیا۔ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زبان پھسل گئی، دوران انٹرویو برازیلی مصنف کے نام کے تلفظ میں غلطی ہوئی تو پی ٹی آئی کے حمایتوں نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا۔ کسی نے انہیں یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا کہ آخر مریم نواز کن مصنفین کو پڑھتی ہیں ؟ تو کسی نے کہا کہ لو جی مارکٹ میں نیا مصنف آیا ہے۔ تاہم ان تمام سوشل میڈیا ٹرولرز کو اس وقت خاموشی لگ گئی جب برازیلی مصنف پالو کوئیلہو نے خود مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کی جانب سے ان کے نام کے غلط تلفظ پر اپنی رائے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے