پشاور: پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی امیدوار این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کے حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گا۔ مذکورہ نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ جبکہ پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔ ترجمان پی ڈی ایم خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے اس بارے میں رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہماری پالیسی اور فیصلہ ہے کہ اب کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،اب صرف اور صرف عام انتخابات کی تیاری جاری ہے اور جنرل الیکشن میں ہی حصہ لیں گے ۔