آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، ان اوصاف کا اظہار دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران بھی کیا گیا۔ پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ مقابلوں سے پیشہ ورانہ مہارتوں کے اظہار اور ٹیم ورک سمیت دیگر صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔