کھیل

بھارت غیر ملکی سیاحوں کیلئے انتہائی خطرناک ملک بن گیا

بھارت غیر ملکی سیاحوں کیلئے انتہائی خطرناک ملک بن گیا

ممبئی: نام نہاد سیکولر ملک بھارت میں ہولی کے تہوار پر غیر ملکی سیاح کے ساتھ بدتمیزی اور ہراسانی کا واقعہ پیش آنے کے بعد خاتون سیاح نے بھارت چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر بھارت میں ہولی کے تہوار کے موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے سیاحوں کیلئے بھارت کو خطرناک ملک ثابت کر دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح کو لڑکوں کے ہجوم نے زبردستی پکڑ کر رنگ لگایا جبکہ ایک لڑکے نے خاتون سیاح کے سر پر انڈے بھی مارے اور اسے ہراساں کیا۔ واقعے کی ویڈیو منظرِعام پر آنے کے بعد دہلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان سیاح خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے