تازہ ترین

پی ٹی آئی نے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے۔ دوسری جانب، شہر میں پی ٹی آئی ریلی کو روکنے کے لیے پنجاب کی نگراں حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا۔ رینجرز کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نپٹنے کے لیے طلب کیا گیا۔ دفعہ 144 کے باعث زمان پارک اور اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے