دنیا

امارات نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

امارات نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر متعارف کروا رہے ہیں جو ماحول کو تحفظ فراہم کریں گی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی ٹیکسیاں سڑکوں پر لائی جائیں گی۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کا کہنا ہے کہ عرب امارات میں ٹیکسیاں بھی سبز رنگ کی جارہی ہیں جبکہ تقریبا 50 فیصد ٹیکسیاں الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے