سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں نے میاں داوءد کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں داوود 15 دن میں معافی مانگیں اور اپنے الزامات کی تردید کریں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ وکیل میاں داو¿د نے جسٹس مظاہر نقوی کی ساکھ کو مجروح کیا۔ قانونی نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معافی نہ مانگنے پر میاں داو¿د قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہیں۔ دوسری جانب میاں داوو¿د نے لیگل نوٹس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی نوٹس کا جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔ میاں داو?د نے کہا ہے کہ قانون اور ا?ئین کی بالادستی کے لیے دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔