تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لاہور میں رینجرز کی تعیناتی کا اقدام بھی چیلنج کرنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا لاہور میں رینجرز کی تعیناتی کا اقدام بھی چیلنج کرنیکا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں رینجرز کی تعیناتی کا اقدام بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع تحریک انصاف کے مطابق وہ الیکشن کمیشن میں پہلے درخواست دیں گے اگر داد رسی نہ ہوئی تو ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، رینجرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست تیار کر لی گئی ہے۔ درخواست میں موقف دیا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد دفعہ 144 اور رینجرز کی تعیناتی خلاف قانون ہے، دفعہ 144 کا نفاذ اور رینجرز کی تعیناتی صرف تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہے، شہر میں دیگر ایونٹس کی اجازت ہے لیکن تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے