دنیا

یوکرین کا تازہ لڑائی میں روس کے 221 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

یوکرین کا تازہ لڑائی میں روس کے 221 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ماسکو: یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ باخموت میں 24 گھنٹے سے جاری جھڑپ میں 200 سے زائد روسی فوجی مارے گئے جب کہ 314 زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے روس کے زیر تسلط شہر ڈونباس کے ایک علاقے ”باخموت“ میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ ڈونباس کے اس علاقے میں روس تاحال قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یوکرینی فوج کے ترجمان سرہی چیریواتی نے قومی چینل پر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں روسی فوج نے 16 حملے کیے اور 23 دوبدو جھڑپیں ہوئیں جن میں 221 دشمن فوجی مارے گئے اور 314 زخمی ہوئے۔ خیال رہے کہ باخموت میں جمعے سے جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مخالف فوجیں ا?منے سامنے ہیں اور علاقے کے قبضے کے لیے جنگ کر رہی ہیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے متضاد دعوے سامنے ا?رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے