کھیل

پی ایس ایل 8 کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل 8 کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے ہرا دیا

لاہور: کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو عبرتناک شکست دے دی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود لاہور قلندرز آخری نمبر پر آنیوالی کراچی کنگز کے ہاتھوں 86 رنز سے شکست کھاگئی۔ اسکے ساتھ ہی پی ایس ایل 8 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے اور دو دن آرام کے بعد 15 مارچ سے پلے آف مرحلہ شروع ہو گا۔ د وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے