سا ئنس و ٹیکنالوجی

برطانیہ اور آئرلینڈ کے مقامی پودے موسمیاتی تغیر کے سبب تنزلی کا شکار

برطانیہ اور آئرلینڈ کے مقامی پودے موسمیاتی تغیر کے سبب تنزلی کا شکار

لندن: ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے سبب برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فی صد مقامی پودے تنزلی کا شکار ہیں اور انہیں کئی خطرات لاحق ہیں۔ مسلسل بڑھتا درجہ حرارت برطانیہ میں سرد ماحول میں پنپنے والے پودوں کی اقسام کی افزائش کو متاثر کرکے ان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ بوٹانیکل سوسائٹی آف بریٹن اینڈ آئرلینڈ(بی ایس بی آئی) کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ پلانٹ اٹلس 2020 میں ملک میں پودوں کی زندگی پر کی جانے والی 20 سالہ تحقیق کو منکشف کیا گیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ تیزی سے پھیلنے والے غیر مقام پودوں اور انتہائی نوعیت کی زرعی سرگرمیوں نے بھی مقامی پودوں کے وجود کو خطرے میں ڈالا ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے