پاکستان

توشہ خانہ کیس عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

توشہ خانہ کیس عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سیشن کورٹ نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جوکہ دوپہر 3 بجکر 15 منٹ پر سنایا جائے گا۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کیا۔ عمران خان نے آج سیشن کورٹ پیش نا ہونے کا فیصلہ کیا جس کے متعلق وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا۔ خواجہ حارث نے فوجداری کارروائی قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا جبکہ عمران خان کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ دلائل کے دوران خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے اور ایسا نہیں کہ عمران خان جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتے بلکہ عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے