سا ئنس و ٹیکنالوجی

میٹا کمپنی نے ٹویٹر کے متبادل پلیٹ فارم پر کام شروع کر دیا

میٹا کمپنی نے ٹویٹر کے متبادل پلیٹ فارم پر کام شروع کر دیا

سان فرانسسو: ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر کا انتظام سنبھالنے کے بعد سنجیدہ حلقے اب تک ان کے فیصلوں سے نالاں ہیں اور اسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میٹا نے ڈی سینٹر لائز قسم کے مائیکرو بلاگنگ نیٹ ورک پر کام شروع کر دیا ہے جسے پی 92 کا خفیہ نام دیا جا رہا ہے۔ کم ازکم تین معتبر ویب سائٹ سے اس کی تصدیق ہوئی ہے کہ فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے صرف ٹیکسٹ اور مائیکرو بلاگنگ پر ویب سائٹ پرکام شروع کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ ڈی سینٹر لائزڈ سوشل نیٹ ورکنگ پروٹوکول ایکٹویٹی پب استعمال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے