پاکستان

عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے وزیر قانون

عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کو بلائے تو اسے پیش ہونا چاہیے، اسلام آباد پولیس عمران خان کو لینے گئی لیکن طاقت کا استعمال نہیں کیا، عمران خان کو خود کو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تھا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے اور ان کی گرفتاری کو دانستہ روک نہیں رہے، شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے انکوائری ہو پھر گرفتاری ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلی عدالتیں ترازو کے پلڑے برابر کریں، اگر نظام چلانا ہے تو تمام اداروں کو اپنے اپنے کام کرنے ہوں گے، ججز کو سوشل میڈیا کے دبا? سے بالاتر ہو کہ سوچنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے