پاکستان

احسن اقبال نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی رضاکارانہ پوری قیمت ادا کر دی

احسن اقبال نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی رضاکارانہ پوری قیمت ادا کر دی

مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر احسن اقبال نے توشہ خانہ تحائف کی رضاکارانہ اضافی ادائیگی کر دی۔ وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے 1 لاکھ 19 ہزار روپے حکومتی خزانے میں جمع کرا دیے گئے۔ احسن اقبال کے خط کے مطابق1 لاکھ 39 ہزار مالیت کا قالین توشہ خانہ سے حاصل کیا تھا، قالین کی قیمت قانون کے مطابق 20 ہزار روپے ادا کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ قالین کی بقایا رقم 1 لاکھ 19 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کرادی ہے۔ خط کے متن میں مزید بتایا گیا کہ توشہ خانہ سے 15 لاکھ 50 ہزار مالیت کی مردانہ رولیکس گھڑی حاصل کی تھی، توشہ خانہ سے لی گئی گھڑی کی قانون کے مطابق 3 لاکھ 4 ہزار روپے ادائیگی کی گئی، گھڑی کے باقی کے 12 لاکھ 46 ہزار روپے بھی خزانے میں جمع کرا دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے