تازہ ترین

توشہ خانہ پالیسی 2023 حکومتی شخصیات کے 300 ڈالر سے زائد تحفہ حاصل کرنے پر پابندی

توشہ خانہ پالیسی 2023 حکومتی شخصیات کے 300 ڈالر سے زائد تحفہ حاصل کرنے پر پابندی

اسلام آباد: حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کردی جس کے بعد کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، قیمتی گھڑیاں، زیورات اور قیمتی تحائف حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق صدر، وزیراعظم ،کابینہ ارکان، ججز ، سول و ملٹری افسران پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ علاوہ ازیں ان افراد پر ملکی و غیر ملکی شخصیات سے کیش بطور تحفہ وصول کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ توشہ خانہ پالیسی 2023 کے اطلاق کے بعد مجبورا کیش تحفہ وصول کرنے پر پوری رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں جبکہ تحائف کے طور پر ملنے والی گاڑیاں اور قیمتی نوادرات کوئی بھی شخصیت خریدنے کی مجاز نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے