انٹرٹینمنٹ

جاوید اختر کا پاکستانی ثقافت پر براہ راست حملہ

جاوید اختر کا پاکستانی ثقافت پر براہ راست حملہ

بالی ووڈ کے نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک اور متنازع بیان دے کر پاکستانی ثقافت پر براہ راست حملہ کردیا، اب ان کا کہنا ہے کہ اردو پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی زبان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے حال ہی میں اردو شاعری کا مجموعہ شائرانہ سرتاج لانچ کیا ہے۔ اس لانچنگ کی تقریب کے دوران انہوں نے اردو زبان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اردو کا تعلق پاکستان یا مصر سے نہیں بلکہ ہندوستان سے ہے۔ اردو کسی اور جگہ سے نہیں آئی، یہ ہماری اپنی زبان ہے۔ یہ ہندوستان سے باہر نہیں بولی جاتی پاکستان بھی ہندوستان سے تقسیم کے بعد وجود میں آیا، پہلے یہ بھی ہندوستان کا حصہ تھا۔ لہذا، یہ زبان ہندوستان سے باہر نہیں بولی جاتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے