پاکستان

کسی پولیس اہلکار کو گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران خان ہوگا مریم نواز

کسی پولیس اہلکار کو گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران خان ہوگا مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آج زمان پارک میں کسی پولیس افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دارعمران خان ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کیلیے عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور میں زمان پارک پہنچی۔ اس دوران پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران پتھرا سے پولیس ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے