پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس سے گزارش ہے کہ حالات مت بگاڑیں، ہوسکتا ہے عمران خان خود گرفتاری دے دیں۔ زمان پارک لاہور میں پارٹی کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ یہ لاشیں گرانے کا پروگرام لے کر آئے ہیں، ہم سے بات کریں، ہو سکتا ہے ہم از خود گرفتاری دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حفاظتی ضمانت پر ہیں ،حفاظتی ضمانت کے باوجود کیا قیامت ٹوٹ پڑی کہ انہوں نے کارروائی کردی۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نیپوچھا کہ کیا یہ ہماری کل کی ریلی کا رد عمل ہے ،کیا یہ انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں ،کیا نگران حکومت کا یہ مینڈیٹ ہے؟