پاکستان

صدر نے زمان پارک واقعات کو انتقامی سیاست قرار دیدیا

صدر نے زمان پارک واقعات کو انتقامی سیاست قرار دیدیا

صدر مملکت عارف علوی نے زمان پارک واقعات کو انتقامی سیاست قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر عارف علوی نے کہا کہ عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ دینے کے بجائے یہ حکومت کی ناقص ترجیحات ہیں۔ انہوں نے 14 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے واقعات سے بہت دکھ ہوا ہے، کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟ صدر پاکستان نے کہا کہ وہ باقی تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور وقار کے بارے میں فکرمند ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے استثنی کی دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے