پاکستان

پتہ نہیں جیل میں کیا ہوگا مگر میں تیار ہوں عمران خان

پتہ نہیں جیل میں کیا ہوگا مگر میں تیار ہوں عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں، پتہ نہیں کہ جیل میں کیا ہوگا، مگر میں تیار ہوں، اس کا مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے موجودہ اقدامات اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کی کوشش سے وہ وعدے پورے کیے جارہے ہیں جو نواز شریف سے کیے گئے تھے، ابھی ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس بار انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، حکومت کا مقصد الیکشن سے پہلے انہیں راستے سے ہٹانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے