پاکستان

عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جواب دینا ہو گا بلاول بھٹو

عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جواب دینا ہو گا بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہو گا، میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا۔ ایک انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے، انہوں نے خود کو بچانے کے لیے اپنے کارکنوں کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچار کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے