سان فرانسسکو: ٹویٹر نے حیرت انگیز طور پر دیگر پلیٹ فارم کی طرح تدریسی کورس پیش کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں آٹھ حصوں پر مشتمل ایک سیریز پیش کی گئی ہے جو بالخصوص ویڈیو مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔ ٹویٹرنے اسیان اسکپیبل کا نام دیا ہے جو ویڈیو مارکیٹنگ کے عملی سبق فراہم کرتا ہے۔ ٹیوٹر نے جو اسباق دیئے ہیں ان کا محور بھی ٹویٹرویڈیو ہی ہے۔ تاہم یہ کورس بطورِخاص ان افراد کیلیے ہے جو ویڈیو بنانا تو جانتے ہیں لیکن اسے مثر اور وائرل بنانے کے خواہاں ہیں۔ ٹویٹر نے ویڈیو اسباق کی صورت میں ہی یہ کورس پیش کیا ہے اور ہرویڈیو کی مدت صرف دو منٹ ہے جس میں بہترین مشورے ایک جگہ رکھے گئے ہیں۔ ٹویٹر کی مارکیٹنگ اور تخلیق کاروں کی ٹیم نے اسے بہت محنت سے تیارکیا ہے۔ کورس کی بدولت آپ بہترین اشتہار بناسکتے ہیں اور اپنی مارکیٹنگ بڑھاسکتے ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ٹویٹر نے بہتر ویڈیو مارکیٹنگ کے تدریسی کورس پیش کردیئے
- by web desk
- مارچ 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1040 Views
- 2 سال ago