اِلینوائے: امریکی ماہرین کے مطابق سوتے وقت اسمارٹ فون کا بند کیا جانا اور روشنی کا کم کیا جانا حاملہ خواتین میں جیسٹیشنل ذیابیطس کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ جیسٹیشنل ذیا بیطس ایک قسم کی ذیا بیطس ہے جو حمل کے دوران ہوتی ہے اور تقریبا پانچ فی صد حاملہ خواتین اس سے متاثر ہوتی ہیں۔ اکثر حمل معمول کے مطابق ہوتے ہیں اور بچے کی پیدائش کے بعد معاملات معمول کے مطابق ہو جاتے ہیں لیکن اس صورت میں مبتلا ہونے کا تعلق قبل از وقت پیدائش اور غیر معمولی جسامت کے بچوں کی پیدائش سے اور خواتین کے ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے انتہائی خطرات سے ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جن پر سونے سے تین گھنٹے پہلے تک زیادہ روشنی افشا ہوتی ہے ان میں جیسٹیشنل ذیا بیطس کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔