انٹرٹینمنٹ

علیزے سلطان دوسری شادی کب کریں گی

علیزے سلطان دوسری شادی کب کریں گی

کراچی: اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا کہنا ہے کہ وہ جلد دوسری شادی بھی کریں گی کیونکہ نکاح آدھا دین ہے۔ علیزے سلطان نے فیروز خان کے ساتھ طلاق کے بعد کی پہلی مرتبہ مداحوں کے ساتھ گفتگو کرنے کیلئے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق تمام سوالات کیمثبت جوابات دیئے۔ ایک مداح نے سوال کیا کہ علیزے کیلئے طلاق کے بعد اکیلے بچوں کی پرورش اور ہمارے معاشرے کا سامنا کرنا کیسا رہا؟ جس پر علیزے سلطان نے جواب دیا کہ جب آپ کے ساتھ اللہ ہو، اہل خانہ ہوں اور چاہنے والوں کی دعائیں اور محبتیں ہوں تو سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے