کھیل

بابراعظم نے اپنی کامیابی کے راز کا انکشاف کردیا

بابراعظم نے اپنی کامیابی کے راز کا انکشاف کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے کپتان بابراعظم نے اپنی کامیابی کے راز کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ روانہ کی بنیاد پر 500 سے 600 بالز کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل کرسکوں۔ پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میں بابراعظم نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے سخت پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن میری کوشش ہے بلے سے جواب دوں، اسٹرائیک ریٹ میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ٹائم لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 500-600 گیندیں کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل کرسکوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے