اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی درخواست منظور کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ چئیرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ اس سرچارج سے سرکلر ڈیٹ کا فلو کنٹرول ہوگا یا 2600 ارب کا اسٹاک بھی کم ہوگا؟ عوام کو بتائیں کہ جو مونسٹر جمع ہوا ہے وہ کہیں نہیں جارہا۔