پاکستان

چیف جسٹس نے نیب سے آج تک ریکور کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلیں

چیف جسٹس نے نیب سے آج تک ریکور کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک ریکور کی گئی رقومات کی تفصیلات کرلیں اور کہا ہے کہ بتایا جائے سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو کتنا پیسہ واپس دیا؟ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں کئی رکنی بنچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب سے آج تک ریکور کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے اب تک کتنی ریکوری ہوئی اور پیسہ کہاں گیا؟کس صوبے اور وفاقی حکومت کو کتنا پیسہ جمع کرایا تفصیلات دی جائیں۔ عدالت نے ساتھ ہی سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کیے گئے پیسے کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے