پاکستان

ایم کیو ایم کا پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مردم شماری کے حوالے سے پیپلزپارٹی (پی پی) کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں دوریاں بڑھنے لگی، پیپلز پارٹی کی مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے بلائی گئی کٹیرالجماعت کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے لیکر اب تک پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیاں سرد جنگ کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل ہو یا پھر موجودہ مرد شماری حکمران جماعت اور اپوزیشن سمیت ہر سیاسی و قومپرست جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے کٹیرالجماعت کانفرنس آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں آج ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے