تازہ ترین

عمران خان کی 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر

عمران خان کی 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔ عمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سیکیورٹی کے لیے بھی درخواست دائر کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک تحفظ دیا جائے اور تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے۔ وکیل اظہر صدیق نے رجسٹرار آفس سے درخواستوں کو آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے جس کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے