علاقائی

مانسہرہ میں شوہر کی فائرنگ بیوی سمیت 4 خواتین جاں بحق

مانسہرہ میں شوہر کی فائرنگ بیوی سمیت 4 خواتین جاں بحق

مانسہرہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور 2 سالیوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ اوگی کے علاقے کوٹ میں داماد نے گھر میں گھس کر اہنی ساس بیوی اور دو کمسن سالیوں کو قتل کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ اوگی سید لیاقت شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع ہر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم ساجد کی ڈیڑھ سال قبل مقتولہ سے شادی ہوئی تھی تاہم گھریلو نا چاقی کے باعث لڑکی نے ملزم سے خلع کے لیے مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ مقتولین میں 40سالہ خاتون رقیہ بی بی، ملزم کی بیوی، 8 سال کی آسیہ اور 10 سال کی عاصمہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔