کراچی: سرجانی ٹاون میں طویل عرصے سے بے روز گار شخص نے گھریلو معاشی حالات سے دل برداشتہ ہونے کے بعد انتہائی سنگین اقدام اٹھاتے ہوئے اپنی 2کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھا لیا۔ ایک کمسن بچی دوران علاج دم توڑ گئی ، میاں بیوی اور بڑی بیٹی کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔ سرجانی ٹاون تھانے کے علاقے سرجانی ٹاون سیکٹر 11 گھرمیں طویل عرصے سے بے روز گار شخص نے گھریلو معاشی حالات سے دل برداشتہ ہونے کے بعد انتہائی سنگین اقدام اٹھاتے ہوئجے اپنی 2کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھا لیا۔ چاروں افراد بیہوش ہو گئے جنہیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کمسن بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔