پاکستان

آئی جی پنجاب سے معاملات طے پاگئے پولیس عمران خان کو سیکیورٹی دینے پر تیار ہے فواد چوہدری

آئی جی پنجاب سے معاملات طے پاگئے پولیس عمران خان کو سیکیورٹی دینے پر تیار ہے فواد چوہدری

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں، آج عدالت میں پیش کرینگے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل نہیں ہورہی شہباز شریف اس ملک کی تباہی کے ذمہ ہیں پیٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کردی ہے ، لوگ بچوں کو پیدل اسکول چھوڑنے جاتے ہیں کیونکہ پیٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں، لیکن حکومت دن رات عمران خان کے پیچھے لگی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور میں آج امن لاہور ہائیکورٹ کی وجہ سے ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ کو اسکا تمام کریڈٹ جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے