تازہ ترین

حکومت عمران خان سے دہشت گرد کی طرح نمٹے مریم نواز

حکومت عمران خان سے دہشت گرد کی طرح نمٹے مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو ابھی نہیں بلکہ مقدمات کا فیصلہ ہونے پر گرفتار کیا جائے۔ مریم نواز نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں ہونے والے مناظر ملک کی 75 سالہ تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نظر نہیں آئے، سیاسی و جمہوری جماعتیں تو مقصد کے لیے پھانسیاں، جیلیں، جلاوطنی کاٹتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے پولیس، ریاست پر دھاوا بولا، جو ریاست کیخلاف کھلے عام بغاوت ہوئی ہے، 2014 سے یہی کچھ ہو رہا ہے ، انہوں نے شاہراہ دستور پر قبریں کھودیں اور ریاست کا مذاق اڑایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے