کھیل

لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے 172 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر سیم بِلنگز 28، سکندر رضا 23، احسن حفیظ 15، عبداللہ شفیق 10 اور فخر زمان 6 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 11 اور ڈیوڈ ویزے 9 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی 2 جبکہ وہاب ریاض، عامر جمال اور سلمان ارشاد 1،1 وکٹ حاصل کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔