دنیا

عالمی عدالت نے جنگی جرائم پر روسی صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

عالمی عدالت نے جنگی جرائم پر روسی صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

واشنگٹن: بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے یوکرین سے بچوں کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بنیاد پر جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انگلش العربیہ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر مبینہ طور پر بچوں کی غیر قانونی ملک بدری اور یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روسی فیڈریشن میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی کے جنگی جرم کے ذمہ دار ہیں۔ اس سے قبل اسی طرح کے الزام میں آئی سی سی نے روسی فیڈریشن کے صدر دفتر میں بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا الیکسیوینا کی گرفتاری کے لیے وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔ واضح رہے کہ ماسکو آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے