انٹرٹینمنٹ

نورمقدم کیس بشریٰ انصاری کا ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ

نورمقدم کیس بشریٰ انصاری کا ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ

کراچی: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نیعدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ نور مقدم کیس میں مجرم ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ نور مقدم قتل کیس میں مجرم قرار پانے والے ظاہر جعفر کو عدالت نے چند دن قبل ایک مرتبہ پھر سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا جس پر اداکارہ بشری انصاری نے بھی ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے بشری انصاری نے لکھا کہ کاش اب ایسا ہو جائے اور اسے سزائے موت مل جائے۔ اداکارہ نے اعلی عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آگے کسی کو ڈر ہو۔ بشری انصاری نے مزید کہا کہ مزہ تو تب تھا کہ اس کے بھی ٹکڑے کرتے پھانسی تو پل بھر کی موت ہے۔ مگر اب یہاں قانونی داو پیچ سامنے آجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے