پاکستان

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ متعدد کارکن زخمی

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ متعدد کارکن زخمی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئے۔ حکام کے مطابق عمران خان کے قافلے میں شریک کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد جاتے ہوئے کلرکہار کے قریب عمران خان کی گاڑی حادثے کا شکارہونے سے بال بال بچ گئی تاہم قافلے میں شریک معتدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق حادثہ حافظ آباد سے شامل ہونے والی گاڑی کے الٹنے سے پیش آیا۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے