پاکستان

حکومت کا پی ٹی آئی کو کالعدم کروانے کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ

حکومت کا پی ٹی آئی کو کالعدم کروانے کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کی قانونی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ لاہور میں پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کیلیے کافی چیزیں سامنے آگئیں ہیں ہماری پارٹی کی قانونی ٹیم اب اس پر غور بھی کررہی ہے کیونکہ عدالت کے ذریعے ہی کسی پارٹی کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح لاہور میں پنجاب پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے نوگو ایریا کیخلاف ایکشن کیا، ایک نام نہاد سیاسی لیڈر نے خوف ماحول بنا رکھا تھا، اس نے جیل بھرو تحریک شروع کی اور خود گھر میں مورچہ زن ہو کر جیل سے بچو تحریک چلا رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے